نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا وعدہ سچا
میرے بھائیو یرموک کی لڑائی کا میدان ایک نوجوان لڑکا ابو عبیدہ رضی اللہ تعالی عنہ سے کہہ رہا ہے اے ابو عبیدہ میںں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس جا رہا ہوں تمہیں کوئی پیغام پہنچانا ہے تو بتاؤ جذبے دیکھو حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ تعالی عنہ رونے لگے اور کہا کہ اے میرے بھائی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام دے دینا کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو وعدے ہمارے ساتھ کیے تھے ہم نے ان کو سچ پایا اور اللہ تعالی کی مدد اپنی انکھوں سے دیکھ لی مر رہے ہیں اور جنت کو جا رہے ہیں ایک صحابی رضی اللہ تعالی عنہ کے بھتیجے کو اٹھا کے لایا گیا زخمی کیا پڑے ہیں ان کے چچا بڑے صحابی تھے دیکھا تو رونے لگے اور کہنے لگے یا اللہ میرے بھتیجے کو ٹھیک کر دیں بھتیجے کو تھوڑا سا ہوش ایا تو کہنے لگا اے چچا میرے لیے دعا مت کرو وہ دیکھو حور مجھے پکار رہی ہے میرے لیے دعا مت کرو یہ وہ لوگ ہیں جو نیک اعمال کر کے اخرت والے بن گئے

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں