جنت کی کہانی نبی کی زبانی
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے عرض کیا کہ حضور میری سفارش قیامت کے روز فرمائیے گا اپ نے فرمایا میں ضرور تیری سفارش کروں گا اس پر میں نے اپ سے عرض کیا کہ حضور میں اپ کو کہاں تلاش کروں اپ نے فرمایا سب سے پہلے پل صراط پر دیکھنا میں نے عرض کیا اگر وہاں پر اپ نہ ملے اپ نے فرمایا تو پھر میں جان کے پاس دیکھنا میں نے پھر دریافت کیا اگر اپ وہاں بھی نہ ملے اس پر اپ نے فرمایا تو حوض کوثر کے پاس ڈھونڈ لینا میں ان تین جگہوں میں سے کسی ایک جگہ پر ضرور ہی تم کو ملوں گا